إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عمار بن ياسر رضي الله باب: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: "كَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ وَلِعَ بِقُرَيْشٍ وَوَلِعَتْ بِهِ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ فَضَرَبُوهُ، فَخَرَجَ عُثْمَانُ مُغْضَبًا، فَصَعِدَ الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا لِي وَلِقُرَيْشٍ، فَعَلَ اللَّهُ بِقُرَيْشٍ وَفَعَلَ، عَدَوْا عَلَى رَجُلٍ فَضَرَبُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَمَّارٍ: تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .زید بن وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور قریش کے مابین کچھ بدمزگی پیدا ہو گئی تھی، پس قریش کے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا، جس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ غصے کی حالت میں باہر تشریف لائے، منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا: ”اے لوگو! مجھے قریش سے کیا لینا دینا؟ «فَعَلَ اللَّهُ بِقُرَيْشٍ وَفَعَلَ» ”اللہ تعالیٰ قریش کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرے (جیسا وہ مستحق ہے)“، انہوں نے ایک ایسے شخص پر دست درازی کی اور اسے مارا ہے جس کے متعلق میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے حق میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا“۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔