إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عمار بن ياسر رضي الله باب: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6896
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ، فَإِذَا نَقَلَ النَّاسُ حَجَرًا، نَقَلَ عَمَّارٌ حَجَرَيْنِ، فَإِذَا نَقَلُوا لَبِنَةً نَقَلَ لَبِنْتَيْنِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ مسجد (نبوی) کی تعمیر فرما رہے تھے، تو جب عام لوگ ایک پتھر اٹھا کر لاتے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو پتھر اٹھا کر لاتے، اور جب لوگ ایک اینٹ منتقل کرتے تو وہ دو اینٹیں اٹھا کر لاتے تھے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔