إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن مسعود رضي الله عنه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
وَعَنْهُ قَالَ: "جَاءَ مُعَاذٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرِئْنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَبْدَ اللَّهِ أَقْرِئْهُ، فَأَقْرَأْتُهُ مَا كَانَ مَعِي، ثُمَّ اخْتَلَفْتُ أَنَا وَهُوَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَهُ مُعَاذٌ وَصَارَ مُعَلِّمًا يُعَلِّمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے (قرآن) پڑھائیے“، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبداللہ! انہیں (قرآن) پڑھاؤ“، چنانچہ میرے پاس (قرآن کا) جتنا حصہ تھا میں نے انہیں وہ پڑھا دیا، پھر میں اور وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس (دوبارہ) حاضر ہوئے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اسے پڑھ کر سنایا اور وہ رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک ہی میں معلم بن گئے تھے جو دوسروں کو تعلیم دیا کرتے تھے۔ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔