❮
❯
حدیث نمبر: 6859
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقَصْعَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَجِيءُ رَجُلٌ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَأْكُلُ هَذِهِ الْفَضْلَةَ.
فَقَالَ سَعْدٌ: وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَخِي عُمَيْرًا يَتَوَضَّأُ، قَالَ: فَقُلْتُ: هُوَ عُمَيْرٌ، قَالَ: فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ فَأَكَلَ مِنْهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَالنَّسَائِيُّ بِدُونِ قِصَّةِ الطَّعَامِ.
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک پیالہ لایا گیا، آپ ﷺ نے اس میں سے تناول فرمایا تو کچھ کھانا بچ گیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس گھاٹی سے اہل جنت میں سے ایک شخص آئے گا جو یہ بچا ہوا کھانا کھائے گا“، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے بھائی سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے چھوڑ کر آیا تھا، چنانچہ میں نے (دل میں) کہا کہ وہ عمیر ہی ہوں گے، لیکن (اسی دوران) سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہوں نے وہ بچا ہوا کھانا تناول فرمایا۔ اس روایت کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن حنبل، ابویعلیٰ اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے، جبکہ یہ روایت صحیحین اور سنن نسائی میں کھانے کے واقعے کے ذکر کے بغیر مروی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6859
درجۂ حدیث محدثین: أصله في الصحيحين / أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 1461، وأخرجه مسند البزار برقم: 1156، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5814، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15806، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7164»