إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب طارق بن شهاب الأحمسي باب: سیدنا طارق بن شہاب احمسی رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6854
وَعَنْهُ قَالَ: "قَدِمَ وَفْدُ بَجِيلَةَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ابْدَؤُوا بِالْأَحْمَسِيِّينَ وَدَعَا لَنَا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”قبیلہ بجیلہ کا وفد نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(عطا و نوازش میں) بنو احمس سے ابتدا کرو“ اور آپ ﷺ نے ہمارے لیے دعا بھی فرمائی۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔