إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب خالد بن الوليد رضي الله عنه باب: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: "شَكَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا خَالِدُ، لِمَ تُؤْذِي رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ؟ لَوْ أَنْفَقْتَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا لَمْ تُدْرِكْ عَمَلَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَقَعُونَ فِيَّ فَأَرُدُّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُؤْذُوا خَالِدًا؛ فَإِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - صَبَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ مُرْسَلَةٍ: "سَلَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ".سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شکایت رسول اللہ ﷺ سے کی، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے خالد! تم اہل بدر میں سے ایک شخص کو کیوں ایذا دیتے ہو؟ اگر تم احد پہاڑ کے برابر سونا بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کر دو تو تم اس کے عمل (کے مرتبے) کو نہیں پا سکتے۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ لوگ مجھ پر زبان درازی کرتے ہیں تو میں انہیں جواب دیتا ہوں۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خالد کو ایذا نہ دو کیونکہ وہ اللہ عزوجل کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جسے اللہ نے کافروں پر مسلط کر رکھا ہے۔“ اسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور ان کی ایک مرسل روایت میں «سَلَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ» کے الفاظ ہیں جس کا مفہوم ہے کہ ”جسے اللہ نے کافروں کے خلاف (نیام سے) کھینچ لیا ہے۔“