إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب حنظلة بن حنيفة بن حذيم رضي الله عنه باب: سیدنا حنظلہ بن حنیفہ بن حذیم رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
62 - مَنْقَبَةُ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّاهِبِ تَأْتِي فِي بَابِ الْمُفَاخَرَةِ بَيْنَ الْأَوْسِ وَالْخَزْرَجِ، وَتَقَدَّمَتْ أَيْضًا فِي الْبَيْعِ فِي آخِرِ الرِّبَا.62 - سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ کی منقبت باب المفاخرۃ بین الاوس والخزرج میں آئے گی، اور کتاب البیوع میں ربا (کے ابواب) کے آخر میں بھی گزر چکی ہے۔
عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ: قَالَ أَبِي حَنِيفَةُ بْنُ حِذْيَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَجُلٌ ذُو بَنِينَ وَهَذَا أَخْفَضُ بَنِيَّ (فَسَمِّتْ عَلَيْهِ) قَالَ: فَقَالَ: يَا غُلَامُ، وَأَخَذَ بِيَدِي وَمَسَحَ رَأْسِي، فَقَالَ: بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ حَنْظَلَةَ يُؤْتَى بِالْإِنْسَانِ الْوَارِمِ فَيَضَعُ يَدَهُ عَلَيْهِ وَيَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ، فَيَذْهَبُ الْوَرَمُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے والد سیدنا حنیفہ بن حذیم رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں صاحبِ اولاد شخص ہوں اور یہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا ہے، (اس کے لیے برکت کی دعا فرما دیجیے)“، راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لڑکے!“ اور میرا ہاتھ پکڑ کر میرے سر پر دستِ مبارک پھیرا اور دعا دی: «بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ» ”اللہ تم میں برکت عطا فرمائے“۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے پاس جب بھی کوئی ورم (سوجن) والا مریض لایا جاتا تو وہ اپنا ہاتھ اس پر رکھ کر «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہتے، تو وہ ورم ختم ہو جاتا۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔