إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب حاطب بن أبي بلتعة رضي الله عنه باب: سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّكَ كَتَبْتَ هَذَا الْكِتَابَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ أَمَا وَاللَّهِ مَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ يَكُونَ تَغَيَّرَ الْإِيمَانُ مِنْ قَلْبِي، وَلَكِنْ لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَّا وَلَهُ أَهْلٌ وَخَدَمٌ يَمْنَعُونَ لَهُ أَهْلَهُ، فَكَتَبْتُ كِتَابًا وَرَجَوْتُ أَنْ يَمْنَعَ اللَّهُ لِي بِذَلِكَ أَهْلِي.
فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ائْذَنْ لِي فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَوَكُنْتَ قَاتِلَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِنْ أَذِنْتَ لِي فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے یہ خط لکھا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول ﷺ! اس کی وجہ یہ نہیں کہ میرے دل میں ایمان بدل گیا ہے، بلکہ قریش میں سے ہر شخص کے مکہ میں ایسے اہل و عیال اور مددگار موجود ہیں جو ان کے گھر والوں کا دفاع کرتے ہیں، چنانچہ میں نے یہ خط اس امید پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے میرے اہل و عیال کی حفاظت فرمائے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: (اے اللہ کے رسول ﷺ!) مجھے ان کے بارے میں اجازت عطا فرمائیں (کہ میں انہیں سزا دوں)۔ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم انہیں قتل کر دو گے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، اگر آپ مجھے اس کی اجازت دیں۔ تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ سبحانہ و تعالیٰ اہل بدر کے احوال سے واقف ہے اور اس نے فرما دیا ہے کہ: تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔