إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها الصديقة بنت الصديق باب: ام المومنین، صدیقہ بنت صدیق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6784
وَعَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ: أَنَّ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - ذُكِرَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: دَعُوا عَائِشَةَ فَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ، زَوْجَتِي فِي الدُّنْيَا وَزَوْجَتِي فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .ترجمہ
ضمرہ بن حبیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی مجلسِ مبارک میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عائشہ کے بارے میں (باتیں کرنا) چھوڑ دو، کیونکہ وہ بکثرت روزے رکھنے والی اور کثرت سے (راتوں کو) عبادت کے لیے قیام کرنے والی ہیں، اور وہ دنیا میں بھی میری زوجہ ہیں اور آخرت میں بھی میری ہی زوجہ ہوں گی۔“ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے۔