إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب فاطمة بنت سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ورضي الله عنها باب: رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب۔
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "مَا رَأَيْتُ أَحَدًا قَطُّ أَصْدَقَ مِنْ فَاطِمَةَ غَيْرَ أَبِيهَا، وَكَانَ بَيْنَهُمَا شَيْءٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَلْهَا فَإِنَّهَا لَا تَكْذِبُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَفْظُهُ: "أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ إِذَا ذَكَرَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَصْدَقَ لَهْجَةً مِنْهَا إِلَّا أَنْ يَكُونَ الَّذِي وَلَدَهَا".سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے علاوہ کسی کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر سچا نہیں دیکھا، اور ایک مرتبہ ان دونوں کے درمیان کچھ (اختلافی) بات ہو گئی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ان سے دریافت کر لیجئے کیونکہ یہ جھوٹ نہیں بولتیں“؛ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے بھی اسے روایت کرتے ہوئے اسے امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب بھی نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ کرتیں تو فرماتی تھیں: میں نے ان سے زیادہ سچی گفتگو کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا سوائے اس ہستی کے جنہوں نے انہیں پیدا کیا (یعنی ان کے والدِ گرامی ﷺ)۔“