إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب فاطمة بنت سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ورضي الله عنها باب: رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب۔
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي (نُعْمٍ) قَالَ: "كَانَ زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ يَقَعُ فِي الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، إِنِّي عَلَيْكَ شَفِيقٌ، وَإِنِّي لَكَ نَاصِحٌ، سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ فَاطِمَةَ ابْنَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا مَرْيَمَ ابْنَةَ عِمْرَانَ. فَاثْبَتْ عَلَى هَذَا أَوْ دَعْ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى بِلَفْظِ: "الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا ابْنَيِ الْخَالَةِ يَحْيَى وَعِيسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - ".
وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ بِلَفْظِ: "الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
وَالْحَاكِمُ وَلَفْظُهُ: "فَاطِمَةُ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ مَرْيَمَ ابْنَةِ عِمْرَانَ".
وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، إِنَّمَا تَفَرَّدَ مُسْلِمٌ بِإِخْرَاجِ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَيْرُ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ أَرْبَعٌ".عبدالرحمن بن ابی نعم بیان کرتے ہیں کہ زیاد بن جبیر سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کی شان میں تنقیص کیا کرتا تھا، تو میں نے اس سے کہا: ”اے ابو محمد! میں آپ کے لیے نہایت شفیق اور سچا خیر خواہ ہوں، میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، اور سیدہ فاطمہ بنت محمد ﷺ سیدہ مریم بنت عمران کے علاوہ اہل جنت کی تمام خواتین کی سردار ہیں۔“ لہٰذا آپ اس بات پر قائم ہو جائیں یا پھر (اپنی اس روش کو) ترک کر دیں۔“ اس روایت کو امام مسدد اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابن ابی شیبہ کے ہیں، جبکہ امام احمد بن منیع، حارث بن ابی اسامہ، ابویعلیٰ، احمد بن حنبل، ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں سوائے دو خالہ زاد بھائیوں سیدنا یحییٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہما السلام کے۔“ امام ترمذی نے اسے روایت کر کے صحیح قرار دیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔“ امام حاکم کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ مریم بنت عمران کے سوا اہل جنت کی تمام خواتین کی سردار ہیں۔“ امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے لیکن اسے بخاری و مسلم نے روایت نہیں کیا، البتہ امام مسلم نے تنہا سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی نبی کریم ﷺ کی یہ حدیث روایت کی ہے کہ: ”عالمین کی بہترین خواتین چار ہیں۔“