❮
❯
حدیث نمبر: 6734
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَةَ : "ائْتِينِي بِزَوْجِكِ وَابْنَيْكِ. فَجَاءَتْ بِهِمْ فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِسَاءً كَانَ تَحْتِي خَيْبَرِيًّا أَصَبْنَاهُ مِنْ خَيْبَرَ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالتِّرْمِذِيُّ مُخْتَصَرًا وَقَالَ: حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَهُوَ أَحْسَنُ شَيْءٍ رُوِيَ فِي هَذَا الْبَابِ. قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَأَبِي الْحَمْرَاءِ.
قُلْتُ: وَفِي الْبَابِ مِمَّا لَمْ يَذْكُرْهُ التِّرْمِذِيُّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَسَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، وَأَبِي ذَرٍّ وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، كَمَا تَقَدَّمَ.
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔“ پس وہ انہیں لے آئیں تو رسول اللہ ﷺ نے ان پر ایک خیبری چادر ڈال دی جو میرے (ام سلمہ کے) نیچے بچھی ہوئی تھی اور ہمیں خیبر کے مالِ غنیمت سے حاصل ہوئی تھی، پھر آپ ﷺ نے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! یہ محمد (ﷺ) کی آل ہیں، پس تو اپنی رحمتیں اور برکتیں آلِ محمد (ﷺ) پر نازل فرما، جس طرح تو نے انہیں آلِ ابراہیم (علیہ السلام) پر نازل فرمایا تھا، بے شک تو ہی تعریف کے لائق اور بڑی بزرگی والا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام ترمذی نے مختصراً روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے حسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس باب میں مروی روایات میں یہ سب سے بہترین روایت ہے، نیز انہوں نے بتایا کہ اس باب میں سیدنا عمر بن ابی سلمہ، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا ابو الحمراء رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث مروی ہیں، جبکہ صاحبِ کتاب فرماتے ہیں کہ اس باب میں ان صحابہ کے علاوہ جن کا ذکر امام ترمذی نے نہیں کیا، سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا سلمہ بن اکوع، سیدنا ابو ذر اور سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہم سے بھی روایات مروی ہیں جیسا کہ ماقبل میں گزر چکا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6734
درجۂ حدیث محدثین: قال الترمذي: حديث حسن
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 26206، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14969، 14970»