إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه فيها باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6708
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اتَّقُوا دَعَوَاتِ سَعْدٍ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مُرْسَلًا بِسَنَدٍ فِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
عائشہ بنتِ سعد رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سعد کی دعاؤں سے ڈرو۔“ اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے مرسل طریق سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی موجود ہے جس کا نام صراحت کے ساتھ ذکر نہیں کیا گیا۔