إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه فيها باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6707
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَا مِنْ مَوْتَةٍ أَمُوتُهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُقْتَلَ مَظْلُومًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّرَقِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”موت کی جتنی بھی صورتیں ہو سکتی ہیں، میرے نزدیک ان میں سے کوئی بھی ایسی موت نہیں جو مجھے اس سے زیادہ محبوب ہو کہ میں مظلومیت کی حالت میں قتل کیا جاؤں۔“ اسے امام ابو یعلی طیالسی نے عیسیٰ بن عبد الرحمن الزرقی کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ (راوی) ضعیف ہے۔