إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل الزبير بن العوام رضي الله عنه باب: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
حدیث نمبر: 6705
وَعَنْ أُمِّ عُرْوَةَ ابْنَةِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، عَنْ أَبِيهَا، عَنْ جَدِّهَا الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّهِ سَمِعَهُ يَقُولُ: "دَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِوَلَدِي وَلِوَلَدِ وَلَدِي، فَسَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ لِأُخْتٍ لِي كَانَتْ أَسَنَّ مِنِّي: يَا بُنَيَّةَ، يَعْنِي أَنَّكِ مِمَّنْ أَصَابَتْهُ دَعْوَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. ترجمہ
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے، میری اولاد کے لیے اور میری اولاد کی اولاد کے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی“، (ان کے صاحبزادے جعفر کہتے ہیں کہ) پھر میں نے اپنے والد (سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ) کو اپنی ایک بہن سے، جو مجھ سے عمر میں بڑی تھیں، یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے میری پیاری بیٹی! یقیناً تم بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہو جنہیں رسول اللہ ﷺ کی دعا پہنچی ہے“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔