❮
❯
حدیث نمبر: 6633
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: "مَا كُنْتَ مَعَنَا يَا أَبَا لَيْلَى بِخَيْبَرَ. قَالَ: بَلَى وَاللَّهِ لَقَدْ كُنْتُ مَعَكُمْ. قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا بَكْرٍ فَسَارَ بِالنَّاسِ فَانْهَزَمَ حَتَّى رَجَعَ، وَبَعَثَ عُمَرَ فَانْهَزَمَ بِالنَّاسِ حَتَّى انْتُهِيَ إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ يُفْتَحُ لَهُ لَيْسَ بِفَرَّارٍ. قَالَ: فَأَرْسَلَ إِلَيَّ فَدَعَانِي فَأَتَيْتُهُ وَأَنَا أَرْمَدُ لَا أُبْصِرُ شَيْئًا. قَالَ: فَتَفَلَ فِي عَيْنِي، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اكْفِهِ الْحَرَّ وَالْبَرْدَ قَالَ: فَمَا آذَانِي بَعْدُ حَرٌّ وَلَا بَرْدٌ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَمِنَ هَذَا الْوَجْهِ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مُخْتَصَرًا.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (ابو لیلیٰ سے) فرمایا: ”اے ابولیلیٰ! کیا تم خیبر میں ہمارے ساتھ نہیں تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! میں یقیناً آپ لوگوں کے ساتھ تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے (پہلے) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو علم دے کر روانہ کیا، وہ لوگوں کو لے کر چلے مگر انہیں واپس لوٹنا پڑا، پھر آپ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجا تو وہ بھی لوگوں کو لے کر گئے لیکن وہ بھی (بغیر فتح کے) واپس آپ ﷺ کے پاس پہنچ گئے، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں ضرور بضرور جھنڈا ایسے مرد کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول اس سے محبت کرتے ہیں، اس کے ذریعے فتح عطا کی جائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگنے والا نہیں ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے میری طرف پیغام بھیج کر مجھے بلوایا، میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میری آنکھیں سخت دکھ رہی تھیں اور میں کچھ دیکھ نہ پاتا تھا، آپ ﷺ نے میری آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن لگایا، پھر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اكْفِهِ الْحَرَّ وَالْبَرْدَ» ”اے اللہ! اسے گرمی اور سردی (کی تکلیف) سے بچا لے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”اس (دعا) کے بعد مجھے کبھی گرمی اور سردی نے تکلیف نہ دی۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے مگر اس کی سند محمد بن ابی لیلیٰ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، اور اسی طریق سے امام ابنِ ماجہ نے بھی اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6633
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند ضعيف؛ لضعف محمد بن أبي ليلى، ومن هذا الوجه رواه ابن ماجه مختصرا»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 11، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4395»