إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله عنه باب: امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ زِيَادٍ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ: "أَوَّلُ مَنْ هَاجَرَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِأَهْلِهِ إِلَى الْحَبَشَةِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، فَاحْتُبِسَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرُهُ فَجَعَلَ يَخْرُجُ يَتَوَكَّفُ عَنْهُ الْأَخْبَارَ، فَقَدِمَتِ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَتْ لَهُ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ قَدْ رَأَيْتُ خَتَنَكَ مُتَوَجِّهًا فِي سَفَرِهِ، وَامْرَأَتُهُ عَلَى حِمَارٍ مِنْ هَذِهِ الدِّبَابَةِ، وَهُوَ يَسُوقُ بِهَا يَمْشِي خَلْفَهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صَحِبَهُمَا اللَّهُ، إِنَّ عُثْمَانَ لَأَوَّلُ مَنْ هَاجَرَ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - بِأَهْلِهِ بَعْدَ لُوطٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .قتادہ سے روایت ہے کہ ”مسلمانوں میں سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سرزمینِ حبشہ کی جانب ہجرت کرنے والے سب سے پہلے شخص سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے، پھر رسول اللہ ﷺ تک ان کی کوئی خبر پہنچنے میں تاخیر ہوئی تو آپ ﷺ فکر مند ہو کر باہر تشریف لاتے اور ان کے متعلق خبروں کا انتظار فرماتے، اسی دوران قریش کی ایک خاتون آئی اور اس نے عرض کی: اے ابوالقاسم! میں نے آپ کے داماد کو سفر کی حالت میں دیکھا ہے، ان کی اہلیہ ایک دھیمی چال چلنے والے گدھے پر سوار تھیں اور وہ اسے ہانکتے ہوئے ان کے پیچھے پیدل چل رہے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «صَحِبَهُمَا اللَّهُ» ”اللہ ان دونوں کا حامی و ناصر ہو، بیشک سیدنا لوط علیہ السلام کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اللہ عزوجل کی رضا کے لیے ہجرت کی ہے“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔