إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله عنه باب: امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "ادْعُوا لِي بَعْضَ أَصْحَابِي. فَقُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ: عُمَرُ؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ: ابْنُ عَمِّكَ عَلِيٌّ؟ قَالَ: لَا. قَالَتْ: قُلْتُ: عُثْمَانُ؟ قَالَ: عُثْمَانُ. فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَلَوْنُ عُثْمَانَ يَتَغَيَّرُ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمَ الدَّارِ وَحُصِرَ قُلْنَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا تُقَاتِلُ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا وَإِنِّي صَابِرٌ نَفْسِيَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے کسی صحابی کو میرے پاس بلاؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلاؤں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”آپ کے چچا زاد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، عثمان کو۔“ پھر نبی کریم ﷺ ان سے سرگوشی فرمانے لگے اور (بات سن کر) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے چہرے کا رنگ متغیر ہونے لگا، پھر جب یومِ دار (شہادت کا دن) پیش آیا اور ان کا محاصرہ کر لیا گیا تو ہم نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ ان سے قتال نہیں کریں گے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا اور میں اس (عہد) پر اپنے آپ کو صبر کے ساتھ ثابت قدم رکھے ہوئے ہوں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے بھی اسے روایت کر کے اس کی تصحیح کی ہے۔