إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل أمير المؤمنين عثمان بن عفان رضي الله عنه باب: امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل۔
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو أُمِّي أَبُو (حَبِيبَةَ) "أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا - أَوْ قَالَ: اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً - فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَمَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: عَلَيْكُمُ (بِالْأَمِينِ) وَأَصْحَابِهِ. وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ وَأَصْحَابِهِ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.ابو حبیبہ (موسیٰ بن عقبہ کے نانا) سے روایت ہے کہ وہ اس گھر میں داخل ہوئے جہاں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ محصور تھے، تو انہوں نے دیکھا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کی اجازت طلب کر رہے ہیں، جب انہیں اجازت مل گئی تو وہ کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”عنقریب تم میرے بعد فتنہ اور اختلاف کا سامنا کرو گے - یا آپ ﷺ نے فرمایا: اختلاف اور فتنہ کا“، تو لوگوں میں سے کسی سائل نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر (ایسے کٹھن وقت میں) ہمارے لیے کون (باعثِ نجات) ہوگا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس امانت دار اور ان کے ساتھیوں کو لازم پکڑ لینا“ اور آپ ﷺ اس ارشاد سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل، امام ابو یعلیٰ اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے ”صحیح الاسناد“ قرار دیا ہے۔