إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
فضائل عمر بن الخطاب رضي الله عنه فيها الأحاديث المذكورة في الباب قبله باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل؛ اس میں پچھلے باب میں مذکور احادیث بھی ہیں۔
حدیث نمبر: 6577
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَشُكُّ أَنَّ السَّكِينَةَ تُنْطَقُ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ. ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم اصحابِ محمد ﷺ کو اس بات میں ذرہ برابر شک نہیں ہوتا تھا کہ سکینہ (فرشتوں کی جانب سے القاء اور حق گوئی) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبانِ مبارک سے بولتا ہے۔“ اسے امام مسدد اور احمد بن منیع نے روایت کیا ہے، تاہم مجالد بن سعید کے ضعف کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔