إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيما اشترك فيه أبو بكر الصديق وغيره من الفضل رضي الله عنهم باب: سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کی مشترکہ فضیلت کا بیان۔
وَعَنْ شَدَّادٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَبُو بَكْرٍ (أَرَقُّ) أُمَّتِي وَأَرْحَمُهَا، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَخْيَرُ أُمَّتِي وَأَعْدَلُهَا، وَعُثْمَانُ أَحْيَى أُمَّتِي وَأَكْرَمُهَا، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَلَبُّ أُمَّتِي وَأَشْجَعُهَا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَبَرُّ أُمَّتِي وَأَيْمَنُهَا، وَأَبُو ذَرٍّ أَزْهَدُ أُمَّتِي وَأَصْدَقُهَا، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ أَعْدَلُ أُمَّتِي وَأَتْقَاهَا، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَحْلَمُ أُمَّتِي وَأَجْوَدُهَا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.سیدنا شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے زیادہ نرم دل اور مہربان ہیں، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ انصاف پسند ہیں، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے زیادہ باحیا اور سخی ہیں، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے زیادہ زیرک اور بہادر ہیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے زیادہ نیکوکار اور بابرکت ہیں، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے زیادہ زاہد اور سچے ہیں، سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ میری امت میں سب سے زیادہ عادل اور پرہیزگار ہیں، اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما میری امت میں سب سے زیادہ بردبار اور فیاض ہیں“۔ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے، تاہم بعض راویوں کے مجہول ہونے کے باعث اس کی سند ضعیف ہے۔