إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب الأنبياء أحياء في قبورهم باب: انبیاء (علیہم السلام) اپنی قبروں میں زندہ ہیں۔
حدیث نمبر: 6531
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو الْجَهْمِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الْأَنْبِيَاءُ أَحْيَاءٌ فِي قُبُورِهِمْ يُصَلُّونَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ الْمَدَائِنِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ.
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ أَحَدًا تَابَعَ الْحَسَنَ بْنَ قُتَيْبَةَ عَلَى رِوَايَتِهِ عَنْ حَمَّادٍ.
قَالَ: وَثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، ثَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ - يَعْنِي: الصَّوَّافَ... فَذَكَرَهُ.
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْحَجَّاجُ، وَلَا عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا الْمُسْتَلِمُ، وَلَا نَعْلَمُ رَوَى الْحَجَّاجُ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا هَذَا.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انبیاءِ کرام اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور وہ نماز پڑھتے ہیں۔“ اس حدیث کو امام بزار رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے اور فنی کلام کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں کسی ایسے راوی کا علم نہیں جس نے حماد بن سلمہ سے یہ روایت نقل کرنے میں حسن بن قتیبہ کی متابعت کی ہو۔ نیز انہوں نے یہ بھی وضاحت فرمائی کہ اس حدیث کو ثابت بنانی سے بروایتِ سیدنا انس رضی اللہ عنہ صرف حجاج صواف نے، اور حجاج سے صرف مستلم بن سعید نے نقل کیا ہے، اور ہماری معلومات کے مطابق حجاج کی ثابت سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت موجود نہیں ہے۔