إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في بركة دعائه صلى الله عليه وسلم لمن دعا له باب: رسول اللہ ﷺ نے جس کے لیے دعا فرمائی اس کے حق میں آپ کی دعا کی برکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 6483
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، ثَنَا أَبُو نَهِيكٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَخْطَبَ أَبَا زَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: "اسْتَقَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجِئْتُهُ بِقَدَحِ فِيهِ مَاءٌ فَكَانَتْ فِيهِ شَعْرَةٌ فَنَزَعَهَا فَقَالَ: اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ. فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ وَمَا فِي رَأْسِهِ طَاقَةٌ بَيْضَاءُ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عمرو بن اخطب ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے پانی طلب فرمایا تو میں آپ ﷺ کی خدمت میں ایک پیالہ لایا جس میں پانی تھا، اس میں ایک بال موجود تھا جسے آپ ﷺ نے نکال دیا اور (میرے حق میں) دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ» ”اے اللہ! اسے صاحبِ جمال بنا دے۔“ (راویِ حدیث ابونہیک بیان کرتے ہیں کہ) میں نے انہیں اس حال میں دیکھا کہ وہ چورانوے برس کے ہو چکے تھے لیکن ان کے سر میں ایک بال بھی سفید نہیں ہوا تھا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔