❮
❯
حدیث نمبر: 6479
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ غَسِيلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ: "أَنَّهُ أُصِيبَتْ عَيْنُهُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَسَالَتْ حَدَقَتُهُ عَلَى وَجْنَتِهِ. فَأَرَادُوا أَنْ يَقْطَعُوهَا، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَا. فَدَعَا بِهِ فَغَمَزَ حَدَقَتَهُ بِرَاحَتِهِ، فَكَانَ لَا يَدْرِي أَيَّ عَيْنَيْهِ أُصِيبَتْ".
ترجمہ

سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہِ بدر کے دن ان کی آنکھ زخمی ہوگئی اور آنکھ کا ڈھیلا بہہ کر ان کے رخسار پر آ لٹکا، لوگوں نے اسے کاٹ دینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس بابت دریافت کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے انہیں طلب فرمایا اور اپنی ہتھیلی مبارک سے ان کی آنکھ کے ڈھیلے کو (اس کی جگہ پر) دبا دیا، جس کے بعد (وہ آنکھ ایسی شفایاب ہوئی کہ) انہیں خود بھی معلوم نہ ہو پاتا تھا کہ ان کی دونوں میں سے کون سی آنکھ زخمی ہوئی تھی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6479
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف يحيى بن عبد الحميد الحماني
تخریج حدیث «يحيى الحماني: حافظ إلا أنهم اتهموه بسرقة الحديث (التقريب، من الحفظ)؛ عبد الرحمن بن سليمان بن الغسيل: صدوق فيه لين؛ عمر بن قتادة: مقبول (من الحفظ)»