إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في معجزاته صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے معجزات کا بیان۔
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ - هُوَ ابْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ يُصَلِّي إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا بُنِيَ الْمَسْجِدُ بُنِيَ لَهُ مِحْرَابٌ فَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ، فَحَنَّتْ إِلَيْهِ تِلْكَ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْبَعِيرِ؛ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَيْهَا فَسَكَنَتْ".
قُلْتُ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جَمِيعُ ذَلِكَ بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْجُمُعَةِ فِي بَابِ اتِّخَاذِ الْمِنْبَرِ.سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مسجد کی تعمیر سے قبل لکڑی کے ایک ستون کی جانب رخ کر کے نماز ادا فرماتے تھے، پھر جب مسجد تعمیر ہو گئی اور آپ ﷺ کے لیے محراب بنا دی گئی تو آپ ﷺ اس کی طرف (نماز کے لیے) آگے تشریف لے گئے، جس پر وہ لکڑی کا ستون آپ ﷺ کے فراق میں اس طرح بلکنے لگا جیسے اونٹنی بلکتی ہے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک اس پر رکھا تو وہ پرسکون ہو گیا۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس باب میں سیدنا ابو سعید خدری، سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا ابن عباس، سیدنا سہل بن سعد اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے بھی روایات مروی ہیں، اور یہ سب اپنی اسناد سمیت کتاب الجمعہ کے باب «اتخاذ المنبر» میں گزر چکی ہیں۔