إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 640
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمُرُّ بِالْقِدْرِ فَيَتَطَوَّلُ مِنْهُ الْعِرْقَ فَيُصِيبُ مِنْهُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ " .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ ہنڈیا کے پاس سے گزرتے تو اس میں سے گوشت لگی ہڈی اٹھا کر اس میں سے کچھ تناول فرماتے، پھر نماز ادا کرتے اور (ازسرِ نو) وضو نہ فرماتے۔“
اسے امام احمد بن حنبل نے بھی حسین بن علی کی سند سے روایت کیا ہے۔
اور اس حدیث کے راوی ثقہ ہیں۔