❮
❯
حدیث نمبر: 6396
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ خَارِجَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ "أَنَّ نَفَرًا دَخَلُوا عَلَى أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا عَنْ بَعْضِ أَخْلَاقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كُنْتُ جَارَهُ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَأَكْتُبُ الْوَحْيَ، فَكُنَّا إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ (ح) .
وَثَنَا: أَحْمَدُ الدَّوْرَقِيُّ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَا: ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ... فَذَكَرَهُ. وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الشَّمَائِلِ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”کچھ لوگ ان کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی: ہمیں رسول اللہ ﷺ کے اخلاقِ مبارکہ کے بارے میں کچھ بتائیے، تو انہوں نے فرمایا: میں آپ ﷺ کا پڑوسی تھا، جب آپ ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ مجھے بلا بھیجتے اور میں وحی کی کتابت کرتا تھا؛ (آپ ﷺ کی مجلس کا حال یہ تھا کہ) جب ہم دنیا کا تذکرہ کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے، جب ہم آخرت کا تذکرہ کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے اور جب ہم کھانے کا تذکرہ کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے، یہ تمام باتیں میں تمہیں آپ ﷺ کے متعلق بتا رہا ہوں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، نیز امام ترمذی نے اسے ’الشمائل‘ میں نقل کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6396
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «ورواه الترمذي في الشمائل، ورواته ثقات»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4882، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14198، 14199، وأخرجه شرح السنة برقم: 3679»