إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ حَتَّى نَفَخَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ وَأَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ حَتَّى سُمِعَ لَهُ غَطِيطٌ، فَقَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. قَالَ عِكْرِمَةُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مَحْفُوظًا".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ نَفَخَ، ثُمَّ جَاءَ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ، فَخَرَجَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ آرام فرما ہوئے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے سانس لینے کی آواز بلند ہونے لگی، پھر آپ ﷺ بیدار ہوئے اور نماز ادا فرمائی۔“ امام عبد بن حمید کی روایت میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ سو گئے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے خراٹوں کی آواز سنی گئی، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز ادا کی اور (جدید) وضو نہیں فرمایا، عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیشک نبی کریم ﷺ (خواب میں بھی غفلت سے) محفوظ رکھے گئے تھے۔“ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ بیٹھی ہوئی حالت میں سو گئے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے سانس لینے کی آواز آنے لگی، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور آپ ﷺ کو نماز کی اطلاع دی، چنانچہ آپ ﷺ باہر تشریف لے گئے اور نماز ادا فرمائی اور وضو نہیں فرمایا۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں: اس حدیث کو امام ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔