إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في خصائصه صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے خصائص کا بیان۔
حدیث نمبر: 6382
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شَرَاحِيلَ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: "قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ: أَنَا وَأَقْرَانِي. قُلْنَا: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: الْقَرْنُ الثَّانِي، ثُمَّ الْقَرْنُ الثَّالِثُ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ يَحْلِفُونَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُسْتَحْلَفُوا، وَيَشْهَدُونَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُسْتَشْهَدُوا، وَيُؤْتَمَنُونَ فَلَا يُؤَدُّونَ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْمَنَاقِبِ فِي بَابِ مَنْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بارگاہِ رسالت میں عرض کیا گیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اور میرے زمانے کے لوگ۔“ ہم نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر دوسرے زمانے کے لوگ، پھر تیسرے زمانے کے لوگ؛ پھر ایسے لوگ آئیں گے جو قسم طلب کیے جانے سے قبل ہی قسمیں کھائیں گے، گواہی طلب کیے جانے سے پہلے ہی گواہی دیں گے، اور جب ان کے پاس امانت رکھی جائے گی تو وہ اسے ادا نہیں کریں گے۔“ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی ہے جو کتاب المناقب میں آئے گی۔