❮
❯
حدیث نمبر: 6371
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَيَّانَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "دَخَلَ جِبْرِيلُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَطَفِقَ يَتَقَلَّبُ فَبَصُرَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَائِمًا فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَأَيْقَظَهُ، فَقَامَ وَهُوَ يَنْفُضُ رَأْسَهُ وَلِحْيَتَهُ مِنَ التُّرَابِ، فَانْطَلَقَ بِهِ مِنْ بَابِ بَنِي شَيْبَةَ فَتَلَقَّاهُمَا مِيكَائِيلُ ، فَقَالَ جِبْرِيلُ لِمِيكَائِيلَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَافِحَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟! فَقَالَ: أَجِدُ مِنْ رِيحِهِ رِيحَ النُّحَاسِ. فَكَأَنَّ جِبْرِيلَ أَنْكَرَ ذَلِكَ. فَقَالَ: أَفَعَلْتَ ذَلِكَ؟ فَكَأَّنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسِيَ، ثُمَّ ذَكَرَ، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، مَرَرْتُ أَوَّلَ أَمْسٍ عَلَى إِسَافٍ وَنَائِلَةَ، فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى أَحَدِهِمَا فَقُلْتُ: إِنَّ قَوْمًا رَضُوا بِكُمْ إِلَهًا مَعَ اللَّهِ قَوْمَ سَوْءٍ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ صَالِحِ بْنِ حَيَّانَ.
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا جبرئیل علیہ السلام مسجدِ حرام میں داخل ہوئے اور اِدھر اُدھر دیکھنے لگے، پھر ان کی نظر نبی کریم ﷺ پر پڑی جو کعبہ کے سائے میں استراحت فرما رہے تھے، آپ علیہ السلام نے آپ ﷺ کو بیدار کیا، آپ ﷺ بیدار ہو کر کھڑے ہوئے اور اپنے سرِ مبارک اور ریشِ مبارک سے مٹی جھاڑنے لگے، پھر سیدنا جبرئیل علیہ السلام آپ ﷺ کو لے کر بابِ بنی شیبہ کی جانب سے روانہ ہوئے تو راستے میں ان کی ملاقات سیدنا میکائیل علیہ السلام سے ہوئی، سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے سیدنا میکائیل علیہ السلام سے دریافت کیا: ”آپ کو نبی کریم ﷺ سے مصافحہ کرنے سے کس بات نے روکا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں آپ ﷺ سے تانبے کی بو محسوس کر رہا ہوں۔“ گویا سیدنا جبرئیل علیہ السلام نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا اور پوچھا: ”کیا آپ نے ایسا کچھ کیا تھا؟“ نبی کریم ﷺ گویا اس بات کو بھول چکے تھے، پھر آپ ﷺ کو یاد آگیا تو فرمایا: ”میرے بھائی نے سچ کہا، پرسوں میرا گزر اساف اور نائلہ (نامی بتوں) کے پاس سے ہوا تھا، تو میں نے اپنا ہاتھ ان میں سے ایک پر رکھا اور کہا تھا کہ: وہ قوم کتنی ہی بری ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تمہیں معبود تسلیم کر لیا ہے۔““ یہ اسناد صالح بن حیان کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6371
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف صالح بن حيان»