إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء مما مست النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 636
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيِّ، حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ قَالَتْ: " دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ كَتِفًا بَارِدًا فَكُنْتُ أَسْحَاهَا، فَأَكَلَهَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى " .ترجمہ
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے آپ ﷺ کی خدمت میں (بکری کے) شانے کا ٹھنڈا گوشت پیش کیا، میں اسے (ہڈی سے) کھرچ کر الگ کر رہی تھی، آپ ﷺ نے اسے تناول فرمایا اور پھر (وضو تازہ کیے بغیر) کھڑے ہو کر نماز ادا فرمائی۔“