❮
❯
حدیث نمبر: 6347
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَرَوِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنِ ابْنِ تَدْرُسَ - مَوْلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُمْ قَالُوا لَهَا: "مَا أَشَدُّ مَا رَأَيْتِ الْمُشْرِكِينَ بَلَغُوا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَتْ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ يَتَذَاكَرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يَقُولُ فِي آلِهَتِهِمْ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ؛ إِذْ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامُوا إِلَيْهِ وَكَانُوا إِذَا سَأَلُوهُ عَنْ شَيْءٍ صَدَّقُوهُ، فَقَالُوا: أَلَسْتَ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ: بَلَى. فَتَشَبَّثُوا بِهِ بِأَجْمَعِهِمْ فَأَتَى الصَّرِيخُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالُوا: أَدْرِكْ صَاحِبَكَ. فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِنَا وَإِنَّ لَهُ لَغَدَائِرَ أَرْبَعٍ وَهُوَ يَقُولُ: وَيَلْكُمُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ! فَلَهَوْا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقْبَلُوا عَلَى أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: فَرَجَعَ إِلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ فَجَعَلَ لَا يَمَسُّ شَيْئًا مِنْ غَدَائِرِهِ إِلَّا جَاءَ مَعَهُ وَهُوَ يَقُولُ: تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ".
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان سے دریافت کیا: ”مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو جو جو اذیتیں پہنچائیں، ان میں سے آپ نے سب سے زیادہ سخت منظر کون سا دیکھا؟“ انہوں نے فرمایا: مشرکین مسجدِ حرام میں بیٹھے رسول اللہ ﷺ اور آپ کی جانب سے ان کے معبودوں کے بارے میں کہی گئی باتوں کا تذکرہ کر رہے تھے، اسی اثنا میں رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لے آئے تو وہ سب آپ کی طرف لپکے، اور ان کا حال یہ تھا کہ جب بھی وہ آپ ﷺ سے کسی بات کے بارے میں پوچھتے تو آپ سچ سچ جواب عنایت فرماتے تھے، چنانچہ انہوں نے پوچھا: ”کیا آپ ہی ایسا ایسا کہتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس پر وہ سب کے سب یکبارگی آپ ﷺ پر ٹوٹ پڑے، اتنے میں ایک پکارنے والے نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جا کر پکارا کہ اپنے ساتھی کی خبر لیجیے! وہ ہمارے پاس سے اس حال میں نکلے کہ ان کے سر کے بالوں کی چار مینڈھیاں (چٹیاں) تھیں اور وہ فرما رہے تھے: ”تم پر افسوس ہے! ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ﴾ کیا تم ایک ایسے شخص کو محض اس بنا پر قتل کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے! “ تب مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو چھوڑ دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر پِل پڑے، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس واپس آئے تو ان کی حالت یہ تھی کہ وہ اپنی زلفوں کے جس حصے کو بھی ہاتھ لگاتے تھے وہ (مشرکین کی کھینچاتانی کی وجہ سے) ان کے ہاتھ میں آ جاتا تھا اور وہ زبانِ مبارک سے فرما رہے تھے: «تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے بزرگی اور عظمت والے! تو نہایت بابرکت ہے“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب علامات النبوة / حدیث: 6347
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة ابن تدرس
تخریج حدیث «ابن تدرس مولى حكيم بن حزام: مجهول، قال أحمد: لا أعرفه، وقال الهيثمي: لم أعرفه وبقية رجاله ثقات (حاشية السناري على مسند أبي يعلى 1/84)»