إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في إعلام الجن بظهوره صلى الله عليه وسلم وغيرهم باب: جنوں وغیرہ کا نبی ﷺ کے ظہور کی خبر دینا۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرٍ - أَوْ غَيْرِهِ - قَالَ: "أَوَّلُ خَبَرٍ جَاءَ إِلَى الْمَدِينَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ كَانَ لَهَا تَابِعٌ، فَجَاءَ فِي صُورَةِ طَائِرٍ حَتَّى وَقَعَ عَلَى حَائِطِ دَارِهِمْ، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: انْزِلْ تُحَدِّثُنَا وَنُحَدِّثُكَ، وَتُخْبِرُنَا وَنُخْبِرُكَ. فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ بُعِثَ بِمَكَّةَ نَبِيٌّ حَرَّمَ عَلَيْنَا الزِّنَا وَمَنَعَ مِنَّا الْقَرَارَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ، ثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "أَوَّلُ خَبَرٍ قَدِمَ عَلَيْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَةً كَانَ لَهَا تَابِعٌ، فَأَتَاهَا فِي صُورَةِ طَائِرٍ، فَوَقَعَ عَلَى جِذْعٍ لَهُمْ، قَالَ: فَقَالَتْ: أَلَا تَنْزِلُ فَنُخْبِرُكَ وَتُخْبِرُنَا. قَالَ: إِنَّهُ خَرَجَ بِمَكَّةَ رَجُلٌ حَرَّمَ عَلَيْنَا الزِّنَا وَمَنَعَ مِنَّا الْقَرَارَ".سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے متعلق مدینہ منورہ میں جو سب سے پہلی خبر پہنچی وہ یہ تھی کہ مدینہ کی ایک خاتون کا ایک تابع (ہمزاد جِن) تھا، وہ ایک پرندے کی شکل میں آیا اور ان کے گھر کی دیوار پر بیٹھ گیا۔ اس خاتون نے کہا: نیچے اترو تاکہ ہم تم سے گفتگو کریں اور تم ہم سے کرو، اور تم ہمیں کچھ خبریں دو اور ہم تمہیں کچھ بتائیں۔ اس (جِن) نے جواب دیا: مکہ مکرمہ میں ایک ایسے نبی مبعوث ہو چکے ہیں جنہوں نے ہم پر زنا کو حرام قرار دے دیا ہے اور ہمیں قرار (آسمانی خبروں کے حصول کے لیے ٹھکانے) سے روک دیا ہے۔“ امام احمد بن حنبل کی روایت میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے الفاظ یہ ہیں کہ ”ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ کے بارے میں پہنچنے والی سب سے پہلی خبر یہ تھی کہ ایک عورت کا ایک تابع جِن تھا، وہ اس کے پاس پرندے کی صورت میں آیا اور ان کے کھجور کے تنے پر بیٹھ گیا۔ اس عورت نے کہا: کیا تم نیچے نہیں اترو گے کہ ہم تمہیں کچھ بتائیں اور تم ہمیں کچھ بتاؤ؟ اس نے جواب دیا: مکہ میں ایک ایسی ہستی کا ظہور ہو چکا ہے جس نے ہم پر زنا حرام کر دیا ہے اور ہمیں قرار پانے سے منع کر دیا ہے۔“