إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب ما جاء أول أمره ومولده وإرضاعه وغير ذلك مما يذكر صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کے ابتدائی حالات، ولادت، رضاعت اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَ بَدْءُ أَمْرِكَ؟ قَالَ: دَعْوَةُ أَبِي إِبْرَاهِيمَ، وَبُشْرَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَرَأَتْ أُمِّي أَنَّهُ خَرَجَ مِنْهَا نُورٌ أَضَاءَتْ مِنْهُ قُصُورُ الشَّامِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: ثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا الْفَرَجُ ، ثَنَا لُقْمَانُ ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: "قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا كَانَ بَدْءُ أَوَّلِ أَمْرِكَ..." فَذَكَرَهُ.سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ کے معاملے (نبوت) کی ابتدا کس طرح ہوئی؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنے جدِ امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا، سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی بشارت ہوں اور میری والدہ نے (خواب میں) دیکھا تھا کہ ان کے بطن سے ایک ایسا نور برآمد ہوا جس سے ملکِ شام کے محلات روشن ہو گئے“۔“ اس روایت کو حارث بن محمد بن ابی اسامہ نے حکم بن موسیٰ کے واسطے سے اور امام احمد بن حنبل نے ابوالنضر سے، انہوں نے فرج بن فضالہ اور انہوں نے لقمان سے روایت کیا ہے، جس میں یہ صراحت موجود ہے کہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے خود عرض کیا تھا: اے اللہ کے نبی! آپ کے معاملے کی ابتدا کیسے ہوئی؟ پھر انہوں نے مذکورہ بالا مکمل حدیث بیان کی۔