❮
❯
حدیث نمبر: 6262
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : وَثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: " أَرْدَفَنِي عَلِيٌّ ثُمَّ سَارَ بِي فِي الْجَبَّانَةِ، ثُمَّ قَالَ: أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ سَارَ بِي فِي جَانِبِ الْحَرَّةِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي؛ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ. ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ فَضَحِكَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتِغْفَارُكَ رَبَّكَ وَالْتِفَاتُكَ إِلَيَّ تَضْحَكُ! قَالَ: ضَحِكْتُ؛ لِضَحِكِ رَبِّي لِعَجَبِهِ لِعَبْدِهِ وَأَنَّهُ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ غَيْرُهُ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ مِنْهُ "اللَّهُمَّ اغْفِرْ ذُنُوبِي ... " إِلَى آخِرِهِ دُونَ بَاقِيهِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ بِهِ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے شاگرد علی بن ربیعہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے اپنی سواری پر اپنے پیچھے بٹھایا، پھر وہ مجھے لے کر قبرستان کی طرف چلے، پھر انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے اپنی سواری پر پیچھے بٹھایا تھا، پھر آپ ﷺ مجھے لے کر حرہ کی ایک جانب چلے، پھر آپ ﷺ نے اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي؛ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔“ پھر آپ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور تبسم فرمایا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا اپنے رب سے مغفرت طلب کرنا اور پھر میری طرف متوجہ ہو کر مسکرانا (کس وجہ سے ہے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اپنے رب کے خوش ہونے کی وجہ سے مسکرایا ہوں کیونکہ وہ اپنے اس بندے پر اظہارِ خوشنودی فرماتا ہے جو یہ جانتا ہے کہ اس کے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ہے۔“ “ امام بوصیری فرماتے ہیں کہ امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے اس حدیث کا صرف وہ حصہ روایت کیا ہے جس میں دعا «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي...» کا ذکر ہے اور بقیہ قصہ ذکر نہیں کیا، یہ روایت انہوں نے ابو اسحاق کے طریق سے علی بن ربیعہ ہی سے نقل کی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدعية / حدیث: 6262
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف إسماعيل بن عبد الملك، وأصل الدعاء عند أبي داود والترمذي
تخریج حدیث «إسماعيل بن عبد الملك بن أبي الصفيراء: صدوق كثير الوهم (التقريب، من الحفظ)؛ وقد رواه أبو إسحاق عن علي بن ربيعة عند أبي داود والترمذي»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12، وأخرجه مسند البزار برقم: 771، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3259»