إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب ما جاء في دعائه صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ وَامْرَأَةٍ مِنْ قَيْسٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحَدُهُمَا: يَقُولُ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، خَطَئِي وَعَمْدِي. وَقَالَ الْآخَرُ: يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ السَّامِيُّ ، ثَنَا حَمَّادٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا رَوْحٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ قَالَا: ثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ رَوْحٌ: أَبَنَا الْجُرَيْرِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ اور قبیلہ قیس کی ایک سیدہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، ان میں سے ایک راوی نے بیان کیا کہ آپ ﷺ فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، خَطَئِي وَعَمْدِي» ”اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، خواہ وہ غلطی سے ہوئے ہوں یا جان بوجھ کر۔“ اور دوسرے راوی نے یہ الفاظ بیان کیے کہ آپ ﷺ فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي» ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے معاملے کی درستی اور ہدایت کا طلب گار ہوں، اور اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی اپنی اسانید کے ساتھ روایت کیا ہے۔