إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب ما جاء في دعائه صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کی دعاؤں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا عَلَّمَهُ إِيَّاهُنَّ، ثُمَّ لَمْ يَنْسَهُنَّ أَبَدًا: اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فِي رِضَاكَ فَقَوِّ ضَعْفِي وَخُذْ إِلَى الْخَيْرِ بِنَاصِيَتِي، وَاجْعَلِ الْإِسْلَامَ مُنْتَهَى رِضَايَ، اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّنِي، وَذَلِيلٌ فَأَعِزَّنِي، وَفَقِيرٌ فَارْزُقْنِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ. سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے یہ سکھا دیتا ہے، پھر وہ انہیں کبھی نہیں بھولتا؟ (وہ دعا یہ ہے:) «اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فِي رِضَاكَ فَقَوِّ ضَعْفِي وَخُذْ إِلَى الْخَيْرِ بِنَاصِيَتِي، وَاجْعَلِ الْإِسْلَامَ مُنْتَهَى رِضَايَ، اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّنِي، وَذَلِيلٌ فَأَعِزَّنِي، وَفَقِيرٌ فَارْزُقْنِي» ”اے اللہ! میں تیری رضا کے کاموں میں ناتواں ہوں، پس تو میری اس کمزوری کو قوت عطا فرما، میری پیشانی پکڑ کر مجھے خیر کی طرف لے جا، اور اسلام کو میری خوشنودی کی انتہا بنا دے؛ اے اللہ! میں یقیناً کمزور ہوں سو مجھے طاقت بخش دے، میں پست و عاجز ہوں سو مجھے عزت سے نواز دے، اور میں محتاج ہوں سو مجھے رزق عطا فرما۔““ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ابو خیثمہ، جریر اور علاء بن مسیب کی سند سے روایت کیا ہے۔