إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب الوضوء مما غيرت النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کا بیان۔
حدیث نمبر: 620
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو ، أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو الْقَارِّيَّ يُمَارِيهِ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو أَيُّوبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْوُضُوءُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَتَوَضَّأُ مِنَ الدُّهْنِ! أَتَوَضَّأُ مِنَ الْحَمِيمِ! وَاللَّهِ مَا حَلَّتِ النَّارُ شَيْئًا وَلَا حَرَّمَتْهُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر اس چیز (کے کھانے) سے وضو کیا جائے جسے آگ نے چھوا ہو۔“ اس پر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے (سیدنا عبداللہ بن عمرو القاری رضی اللہ عنہ سے بحث و تکرار کرتے ہوئے) فرمایا: ”کیا میں تیل کے استعمال سے بھی وضو کروں؟ کیا میں گرم پانی سے بھی وضو کروں؟ اللہ کی قسم! آگ کسی چیز کو (اپنی حقیقت سے پھیر کر) نہ حلال کرتی ہے اور نہ ہی حرام۔“
یہ اسناد ضعیف ہے؛ کیونکہ اس میں ایک تابعی راوی مجہول ہے۔