إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب ما جاء في رفع اليدين في الدعاء باب: دعا میں ہاتھ اٹھانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6188
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَصَابَهُ الْكَرْبُ يَوْمَ الْأَحْزَابِ أَلْقَى رِدَاءَهُ، وَقَامَ مُتَجَرِّدًا، وَرَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا وَدَعَا، وَلَمْ يُصَلِّ، قَالَ: ثُمَّ أَتَانَا فَفَعَلَ مِثْلَهُ وَصَلَّى".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب غزوہ احزاب کے دن رسول اللہ ﷺ کو سخت کرب و آزمائش لاحق ہوئی تو آپ ﷺ نے اپنی چادر مبارک اتاری اور (چادر کے بغیر) کھڑے ہو گئے، پھر اپنے دونوں ہاتھ خوب پھیلا کر بلند فرمائے اور دعا فرمائی، اس وقت آپ ﷺ نے نماز نہیں پڑھی تھی، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور دوبارہ اسی طرح عمل فرمایا اور نماز بھی ادا فرمائی۔“ یہ سند ضعیف ہے کیونکہ اس میں ایک تابعی راوی مجہول (نا معلوم) ہے۔