إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل لا إله إلا الله باب: «لا إله إلا الله» کی فضیلت۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا دَرَّاجٌ أَبُو السَّمْحِ أَنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " قَالَ مُوسَى: يَا رَبِّ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَذْكُرُكَ، وَأَدْعُوكَ بِهِ. قَالَ: قُلْ يَا مُوسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ: كُلُّ عِبَادِكَ يَقُولُ هَذَا. قَالَ: قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، إِنَّمَا أُرِيدُ شَيْئًا تَخُصُّنِي بِهِ. قَالَ: يَا مُوسَى، لَوْ أَنَ السَّمَوَاتِ السَّبْعَ وَعَامِرَهُنَّ غَيْرِي وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ فِي كِفَّةٍ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ مَالَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا ابْنُ سَلْمٍ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ وَالْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ دَرَّاجٍ وَقَالَ الْحَاكِمُ : صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے رب! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جس کے ذریعے میں آپ کا ذکر کروں اور آپ کو پکاروں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! کہو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“۔ انہوں نے عرض کی: اے میرے رب! آپ کے تو تمام ہی بندے یہ کلمہ کہتے ہیں (میں کوئی منفرد ذکر چاہتا ہوں)۔ اللہ تعالیٰ نے (دوبارہ) فرمایا: تم کہو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»۔ انہوں نے عرض کی: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ» ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں“، لیکن میں تو ایسی چیز کا طالب ہوں جو خاص میرے لیے ہو۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمان اور میرے سوا ان کے تمام رہنے والے اور ساتوں زمینیں ایک پلڑے میں ہوں اور «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» دوسرے پلڑے میں ہو، تو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» والا پلڑا ان سب پر بھاری ہو جائے گا“۔ اسے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں، امام نسائی نے ’الیوم واللیلۃ‘ میں اور امام حاکم نے دراج کے طریق سے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔