إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فضل لا إله إلا الله باب: «لا إله إلا الله» کی فضیلت۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ الْبَيْضَاءِ قَالَ: " نَادَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا رَدِيفُهُ فَقَالَ: يَا سُهَيْلُ بْنَ الْبَيْضَاءِ - رَافِعًا صَوْتَهُ. فَقُلْتُ: يَا لَبَّيْكَ رَافِعًا بِهَا صَوْتِي حَتَّى سَمِعَ ذَلِكَ مَنْ خَلْفَنَا وَمَنْ أَمَامَنَا، فَاجْتَمَعُوا وَعَلِمُوا أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِشَيْءٍ فَقَالَ: مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا الْجَنَّةَ وَأَعْتَقَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، ثَنَا ابْنُ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ بَيْضَاءَ قَالَ: " بَيْنَا نَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُبِسَ مَنْ كَانَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَحِقَهُ مَنْ كَانَ خَلْفَهُ حَتَّى إِذَا اجْتَمَعُوا ... " فَذَكَرَهُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ ﷺ نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے پکارا جبکہ میں آپ ﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سہیل بن بیضاء!“، میں نے بھی اپنی آواز بلند کرتے ہوئے عرض کیا: ”میں حاضر ہوں“، یہاں تک کہ میرے آگے اور پیچھے موجود تمام لوگوں نے اسے سن لیا، پس وہ سب جمع ہو گئے اور جان لیا کہ آپ ﷺ کوئی اہم بات ارشاد فرمانا چاہتے ہیں، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے کہا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، اللہ تعالیٰ اس کی بدولت اس کے لیے جنت واجب فرما دے گا اور اسے آگ سے آزاد کر دے گا“، امام ابن حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے، پس جو آگے تھے وہ رک گئے اور پیچھے والے ان سے آ ملے یہاں تک کہ جب سب جمع ہو گئے تو آپ ﷺ نے مذکورہ بالا بات ارشاد فرمائی، اور یہ حدیث اپنے مختلف طرق کے ساتھ کتاب الایمان میں پہلے گزر چکی ہے۔