إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما جاء في الوضوء من النوم باب: نیند سے وضو کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 611
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْأَعْرَجِ قَالَ: " رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَنَامُ قَاعِدًا حَتَّى أَسْمَعَ غَطِيطَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ " .
قُلْتُ: شَيْخُ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ وَمَا قَبْلَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ هُوَ الْوَاقِدِيُّ: ضَعِيفٌ.ترجمہ
اعرج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ بیٹھے ہوئے سو جاتے یہاں تک کہ میں ان کے خراٹوں کی آواز سنتا، پھر وہ اٹھ کر نماز ادا فرماتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔“
میں کہتا ہوں: اس سند اور اس سے ماقبل میں حارث بن ابی اسامہ کے استاد محمد بن عمر دراصل واقدی ہیں جو کہ ضعیف ہیں۔