إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب ما يقوله إذا أصبح وإذا أمسى باب: صبح اور شام کے وقت کیا کہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
" أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ، وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ".
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدٍ.سعید بن ابی ہند رحمہ اللہ سے مرسلاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کے وقت یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» ”اے اللہ! تیری ہی توفیق و عنایت سے ہم نے صبح کی اور تیری ہی توفیق سے ہم نے شام کی، تیری ہی مشیت سے ہم زندہ ہیں اور تیری ہی قدرت سے ہمیں موت آئے گی اور تیری ہی طرف دوبارہ جی اٹھ کر جانا ہے“، اور جب شام ہوتی تو آپ ﷺ فرماتے: «اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» ”اے اللہ! تیری ہی توفیق و عنایت سے ہم نے شام کی اور تیری ہی توفیق سے ہم نے صبح کی، تیری ہی مشیت سے ہم زندہ ہیں اور تیری ہی قدرت سے ہمیں موت آئے گی اور تیری ہی طرف دوبارہ جی اٹھ کر جانا ہے“۔ یہ سند مرسل ہے، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں اور عبداللہ بن سعید سے مراد ابن ابی ہند ہیں۔