إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب فيمن يذكر الله عز وجل حتى تطلع الشمس وبعد العصر حتى تغرب باب: جو طلوعِ آفتاب تک، اور عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک اللہ عزوجل کا ذکر کرے۔
حدیث نمبر: 6076
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَأَنْ أَجْلِسَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ غُدْوَةٍ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ".
قُلْتُ: مَدَارُ طُرُقِ حَدِيثِ أَنَسٍ هَذَا عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الرَّقَّاشِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ بِطُرُقِهِ فِي أَوَّلِ بَابِ فَضْلِ الذِّكْرِ وَالذَّاكِرِينَ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرا ایسی قوم کے ساتھ بیٹھنا جو صبح سویرے سے لے کر طلوعِ آفتاب تک اللہ عزوجل کے ذکر و اذکار میں مصروف رہتے ہوں، مجھے ان تمام دنیاوی نعمتوں اور مال و متاع سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے تمام طرق کا مدار یزید بن ابان رقاشی پر ہے اور وہ ضعیف ہے، اور یہ حدیث اپنے طرق کے ساتھ باب فضل الذکر والذاکرین کے آغاز میں گزر چکی ہے۔