إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذكار— اذکار کا بیان۔
باب ما جاء فيمن ترك الذكر باب: ذکر چھوڑنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 6066
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا الْقُوَارِيرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ قَالَ: ثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ أَبِي الْوَازِعِ جَابِرِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا قَطُّ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ إِلَّا كَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَيْهَقِيُّ : بِلَفْظِ: " مَا مِنْ قَوْمٍ اجْتَمَعُوا فِي مَجْلِسٍ فَتَفَرَّقُوا وَلَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ حَسْرَةً عَلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
وَرُوَاةُ الطَّبَرَانِيِّ مُحْتَجٌّ بِهِمْ فِي الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ بھی کسی مجلس میں بیٹھے اور انہوں نے اس میں اللہ کا ذکر نہیں کیا، تو وہ مجلس قیامت کے دن ان کے لیے باعثِ حسرت ہوگی۔“ اور اسے امام طبرانی نے ’المعجم الکبیر‘ و ’المعجم الاوسط‘ میں اور امام بیہقی نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”جو لوگ بھی کسی مجلس میں اکٹھے ہوئے اور پھر اللہ کا ذکر کیے بغیر وہاں سے جدا ہو گئے، تو وہ مجلس قیامت کے دن ان کے لیے حسرت کا باعث بن جائے گی۔“ اور امام طبرانی کی اس روایت کے راویوں سے صحیح (بخاری و مسلم) میں استدلال کیا گیا ہے۔