إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التعبير— خوابوں کی تعبیر کا بیان۔
باب فيمن كذب في حلمه باب: جو اپنے خواب میں جھوٹ بولے۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، سَمِعْتُ النَّصْرِيَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مَنْ أَعْظَمِ الْفِرَى مَنْ يَقُولُ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، وَمَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ فِي النَّوْمِ مَا لَمْ تَرَيَا، وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ أَعْظَمَ الْفِرْيَةِ أَنْ يَفْتَرِيَ الرَّجُلُ عَلَى عَيْنَيْهِ يَقُولُ: رَأَيْتُ وَلَمْ يَرَ أَوْ يَفْتَرِي عَلَى وَالِدَيْهِ، أَوْ يَقُولُ: سَمِعَنِي، وَلَمْ يَسْمَعْنِي".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ فِي كِتَابِهِ الْمُسْتَدْرَكِ: أَبَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبِي ... فَذَكَرَهُ.
وَقَالَ الْحَاكِمُ : هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ.سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بڑے بہتانوں میں سے یہ ہے کہ کوئی شخص میری طرف وہ بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی، اور اپنی آنکھوں کو خواب میں وہ دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھا، اور اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف نسبت کرے۔“
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بڑا بہتان یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں پر جھوٹ باندھے، کہے: میں نے دیکھا، حالانکہ اس نے نہیں دیکھا؛ یا اپنے والدین پر جھوٹ باندھے؛ یا کہے: (نبی ﷺ نے) مجھے سنایا، حالانکہ آپ نے اسے نہیں سنایا۔“ امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے المستدرک میں روایت کر کے فرمایا: ”یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔“