إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التعبير— خوابوں کی تعبیر کا بیان۔
باب في الرؤيا الحسنة باب: اچھے خواب کا بیان۔
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ، فَكَانَ فِيمَا يَقُولُ: هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا؟ فَإِذَا رَأَى الرَّجُلُ الَّذِي لَا يَعْرِفُهُ رُؤْيَا يَسْأَلُ عَنْهُ، فَإِنْ أُخْبِرَ عَنْهُ بِمَعْرُوفٍ أُعْجِبَ لِرُؤْيَاهُ. قَالَ: فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أُخْرِجْتُ فَدَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَسَمِعْتُ وَجْبَةً ارْتَجَّتْ لَهَا الْجَنَّةُ، فَإِذَا أَنَا بِفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ وَفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ - حَتَّى عَدَّتِ اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا، وَقَدْ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَرِيَّةٍ قَبْلَ ذَلِكَ - فَجِيءَ بِهِمْ عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ طُلْسٌ تَشْخُبُ أَوْدَاجُهُمْ، فَقِيلَ: اذْهَبُوا بِهِمْ إِلَى نَهْرِ الْبَيْدَخِ فَخَرَجُوا وَوُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ. قَالَتْ: فَأُتِيَ بِكَرَاسِيَّ مِنْ ذَهَبٍ فَقَعَدُوا عَلَيْهَا، وَجِيءَ بِصَحْفَةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَيِهَا بُسْرٌ.
فَأَكَلُوا مِنْ بُسْرٍ مَا شَاؤُوا فَمَا قَلَبُوهَا لِوَجْهٍ إِلَّا أَكَلُوا مِنْ فَاكِهَةٍ مَا شَاؤُوا. قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَكَلْتُ مَعَهُمْ. فَجَاءَ الْبَشِيرُ مِنْ تِلْكَ السَّرِيَّةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ كَذَا وَكَانَ كَذَا فَأُصِيبَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ - حَتَّى سَمَّى اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا - قَالَ: عَلَيَّ بِالْمَرْأَةِ. فَجَاءَتْ، فَقَالَ: قُصِّي رُؤْيَاكِ عَلَى هَذَا. فَقَالَ الرَّجُلُ: هُوَ كَمَا قَالَتْ، أُصِيبَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا ثَابِتٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ أَبِي هِشَامٍ الْمَخْزُومِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بِهِ.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کو اچھا خواب پسند تھا، چنانچہ آپ ﷺ فرمایا کرتے: کیا تم میں سے کسی نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے؟ جب کوئی ایسا شخص خواب دیکھتا جسے آپ نہ جانتے تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے، اگر اس کی اچھی تعریف کی جاتی تو اس کا خواب آپ کو زیادہ پسند آتا۔ (ایک بار) ایک عورت آئی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے خواب میں دیکھا گویا مجھے نکال کر جنت میں داخل کیا گیا، تو میں نے ایک دھماکے کی آواز سنی جس سے جنت لرز اٹھی، تو کیا دیکھتی ہوں کہ فلاں بن فلاں اور فلاں بن فلاں ہیں — یہاں تک کہ اس نے بارہ آدمی گنوائے، اور رسول اللہ ﷺ نے اس سے پہلے ایک سریہ (لشکر) بھیجا تھا — انہیں لایا گیا، ان پر میلے کچیلے کپڑے تھے اور ان کی رگوں سے خون بہہ رہا تھا؛ کہا گیا: انہیں نہرِ بیدخ پر لے جاؤ؛ (وہ اس میں غوطہ لگا کر) نکلے تو ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح تھے۔ اس نے کہا: پھر سونے کی کرسیاں لائی گئیں تو وہ ان پر بیٹھ گئے، اور سونے کا ایک تھال لایا گیا جس میں نیم پختہ کھجوریں تھیں، انہوں نے جتنی چاہیں کھجوریں کھائیں، اور وہ اسے جس رخ بھی پلٹتے تو جو پھل چاہتے کھاتے۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور میں نے بھی ان کے ساتھ کھایا۔ پھر اس سریہ کی طرف سے خوشخبری دینے والا آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! ایسا ایسا ہوا، فلاں اور فلاں شہید ہو گئے — یہاں تک کہ اس نے بارہ آدمیوں کے نام لیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اس عورت کو میرے پاس لاؤ۔ وہ آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس (شخص) کے سامنے اپنا خواب بیان کرو۔ (اس نے بیان کیا) تو اس شخص نے کہا: بات ویسی ہی ہے جیسی اس نے کہی، فلاں اور فلاں شہید ہوئے۔“
(بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے ابو یعلیٰ اور ابن حبان نے بھی روایت کیا ہے، اور امام نسائی رحمہ اللہ نے السنن الکبریٰ میں محمد بن عبداللہ مخزومی، عن ابی ہشام مخزومی، عن سلیمان بن مغیرہ کی سند سے روایت کیا ہے۔