إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب ليقرأن القرآن رجال لا يجاوز تراقيهم باب: کچھ لوگ ضرور قرآن پڑھیں گے جو ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔
حدیث نمبر: 6004
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا خَلَفٌ ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : (لَيَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ أَقْوَامٌ مِنْ أُمَّتِي يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ" .
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے کچھ لوگ ضرور قرآن پڑھیں گے (مگر) وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔“
اس کا ایک شاہد سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔