إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب الحروف والمصاحف باب: حروف (قراءات) اور مصاحف کا بیان۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ " أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سَمِعَ رُجَلًا يَقُولُ: الْحَرْفُ الْأَوَّلُ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَا الْحَرْفُ الْأَوَّلُ؟! فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، إِنَّ عُمَرَ بَعَثَ ابْنَ مَسْعُودٍ مُعَلِّمًا إِلَى أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَحَفِظُوا مِنْ قِرَاءَتِهِ فَغَيَّرَ عُثْمَانُ الْقِرَاءَةَ فَهُمْ يَدْعُونَهُ: الْحَرْفَ الْأَوَّلَ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ كُلِّ رَمَضَانَ مَرَّةً، وَإِنَّهُ عَارَضَهُ فِي السَّنَةِ الَّتِي قُبِضَ فِيهَا مَرَّتَيْنِ، وَإِنَّهُ لَآخِرُ حَرْفٍ عَرَضَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلَ".(امام) ابراہیم (نخعی) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو کہتے سنا: پہلی قراءت (الحرف الاول)۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پہلی قراءت کیا ہے؟! اس شخص نے کہا: اے ابن عباس! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو معلم بنا کر اہلِ کوفہ کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان کی قراءت یاد کر لی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے قراءت بدل دی، تو وہ (ابن مسعود کی قراءت) کو پہلی قراءت کہتے ہیں۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جبریل علیہ السلام ہر رمضان میں ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (قرآن کا) دَور کرتے تھے، اور جس سال آپ ﷺ کی وفات ہوئی اس سال دو مرتبہ دَور کیا، اور یہ (موجودہ قراءت) وہ آخری قراءت ہے جس پر نبی کریم ﷺ نے جبریل علیہ السلام کے ساتھ دَور کیا۔“