إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فيمن قرأ القرآن ثم نسيه باب: جس نے قرآن پڑھا پھر اسے بھلا دیا۔
حدیث نمبر: 5996
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي كَنَفٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " إِنِّي لَأَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ الْقَارِئُ سَمِينًا. قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ ، فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنِّي لَأَكْرَهُ أَنْ أَرَى الْقَارِئَ سَمِينًا نَسِيًّا لِلْقُرْآنِ".ترجمہ
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ناپسند کرتا ہوں کہ قاری موٹا ہو۔“ (راوی) کہتے ہیں: میں نے یہ بات (امام) ابراہیم (نخعی) رحمہ اللہ سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: ”میں ناپسند کرتا ہوں کہ قاری کو موٹا اور قرآن کو بھلا دینے والا دیکھوں۔“